گوجرانوالہ: خاتون نے مبینہ گھریلو جھگڑے پر بھاوج کو قتل کر دیا

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے پر بھاوج کو قتل کر دیا۔

واقعہ تھانہ کینٹ کے علاقہ بلال ٹاؤن میں پیش آیا، گھریلو جھگڑے پر ننند سعدیہ نے مبینہ طور پر بھاوج مریم کی گردن پر چھری کا وار کیا، زخمی مریم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتولہ مریم تین بچوں کی ماں تھی، خاوند روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک میں مقیم ہے، قتل کے الزام میں گرفتار سعدیہ نے واقعہ سے متعلق مختلف مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مریم گھر میں وائپر لگاتے ہوئے سیڑھی کے کارنر سے ٹکرا کر زخمی ہوئی تھی۔

مقتولہ کے والد کی درخواست پر سعدیہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...