فیصل آباد میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پروکیانوالہ کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو موقع پر مارے گئے جبکہ دو موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ذیشان اور گلفام کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو پولیس کو ڈکیتی، چوری، راہزنی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، مارے گئے ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی، جنہیں جلد حراست میں لیکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...