پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے: اسماعیل بقائی
تہران: (دنیا نیوز) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے ایران اور پاکستان کے تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں، فیلڈ مارشل کے دورے کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔
اسماعیل بقائی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ امریکا نے اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کی، امریکا کے اقتصادی دباؤ کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، مکہ معاہدے میں شمولیت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی۔
انہوں نے کہا کہ عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البو سعیدی آج تہران کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے، آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کو آگے بڑھایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments