روس کا برطانیہ پر یوکرین جنگ میں براہِ راست شریک ہونے کا الزام
ماسکو: (دنیا نیوز) روس نے برطانیہ پر یوکرین جنگ میں براہِ راست شریک ہونے کا الزام لگا دیا۔
برطانوی خفیہ ٹیکنالوجی سے یوکرین کی مدد پر روس کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے، روس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی یوکرین کیلئے حمایت جنگ میں مزید ایندھن ڈال رہی ہے، برطانیہ امن عمل میں پیشرفت روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
روس کا مزید کہنا ہے کہ یوکرین میں میزائل ساز فیکٹریوں کی نشاندہی جاری ہے، برطانوی حمایت کے فیصلے سے روس، برطانیہ کشیدگی مزید بڑھ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments