میہڑ میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد زخمی

میہڑ: (دنیا نیوز) میہڑ تھانہ بی سیکشن کی حدود میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گاؤں بچی جاگیر میں جانوری برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا، گولیاں لگنے سے 55 سالہ احمد جانوری موقع پر دم توڑ گیا، زخمیوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

زخمی بھائیوں میں عنایت علی اور 13 سالہ نثار جانوری، رفیق جانوری بھی شامل ہے، لاش اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے بعد جانوری برادری کی بڑی تعداد میں افراد ہسپتال پہنچ گئے۔

مقتول کے بیٹے نے بتایا کہ ملزموں نے فائرنگ کرکے میرے والد کو قتل کیا ہے، پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے، واقعہ پرانے تنازع کے باعث پیش آیا ہے، واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...