ایران اور عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی کی تہران میں ملاقات ہوئی۔

عمان اور ایران نے آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی بحال کرنے کیلئے مرحلہ وار فریم ورک پر اتفاق کر لیا، عارضی مشترکہ راہداری قائم کرنے، بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مشترکہ منصوبے کا فیصلہ کیا گیا۔

مستقل بحری گزرگاہ اور مستقبل میں آبنائے ہرمز کے انتظام کیلئے تکنیکی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران و عمان کا ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کی مرحلہ وار بحالی پر اتفاق ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...