ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی قیادت نے تسلیم کر لیا معاشی دباو اثر دکھا رہا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایرانی صدر نے ملک میں معاشی مشکلات کا اعتراف کیا، ایرانی صدر نے کہا جنگ کسی نہ کسی مرحلے پر ختم ہونی چاہئے، قالیباف نے بھی کہا فوجی طاقت کتنی ہی ہو، عوام بھوکے ہوں تو ملک نہیں رہ سکے گا۔

سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ قالیباف کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاشی ترقی اور ملکی پیداوار نہ ہو تو ملک قائم نہیں رہ سکے گا، ٹرمپ انتظامیہ ایران کو سہارا دینے والے تمام معاشی ذرائع ختم کرتی رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے مکمل تنہا رہنے تک معاشی ذرائع ختم کرتی رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...