3 ہزار 400 بوسوں کے نشان والی منفرد گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل، مالک کو جرمانہ

گوالیار:(دنیا نیوز) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر گوالیار میں ایک شخص کی گاڑی منفرد سجاوٹ کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، گاڑی کی پوری بیرونی سطح پر لپ سٹک سے تقریباً 3 ہزار 400 بوسوں کے نشان بنائے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی کے مالک آدتیہ سکاروار کی گرل فرینڈ نے ایک غیر ملکی سوشل میڈیا ٹرینڈ سے متاثر ہوکر گاڑی کو منفرد انداز میں سجانے کا فیصلہ کیا، اس مقصد کے لیے گاڑی پر ایک ایک کرکے ہزاروں بوسوں کے نشانات بنائے گئے، جس میں تقریباً چار گھنٹے لگے۔

گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس بھی حرکت میں آگئی، پولیس نے تصاویر میں موجود رجسٹریشن نمبر کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگایا اور اسے تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے گاڑی کے مالک کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 5 ہزار 500 بھارتی روپے کا چالان کر دیا، پولیس کارروائی کے بعد آدتیہ سکاروار نے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

بعد ازاں گاڑی پر موجود تمام لپ سٹک کے نشانات صاف کردیے گئے اور گاڑی کو دھو کر اصل حالت میں بحال کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...