کرک میں مسلح شخص کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
کرک:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
عینی شاہدین کے مطابق افسوسناک واقعہ لتمبر کے پرانے بازار میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق افراد سمیت زخمی شخص کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے جب کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مزید برآں پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ساتھ فائرنگ میں ملوث ملزم کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments