رائے ونڈ میں موٹر سائیکل اور مزدا میں خوفناک تصادم سے 2 بھائی جاں بحق
لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقت رائے ونڈ میں موٹر سائیکل اور مزدا میں خوفناک تصادم سے دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ نجی ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں کو مخالف سمت میں میں آنے والے مزدا نے ٹکر مار دی۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، بعد ازاں معلوم ہوا کہ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد سگے بھائی تھے اور ان کا تعلق رائیونڈ سندر روڈ سے بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب حادثے کی اطلاع ملتے پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے اپنی نگرانی میں جاں بحق افراد کی لاشوں مقامی ہسپتال منتقل کیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کو دی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments