نواز شریف کا پمز ہسپتال میں بچوں کی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے میں 14 معصوم نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غمزدہ والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

نواز شریف نے حکومت پر زور دیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کا فوری تعین کیا جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، ایسے افسوسناک واقعات کی دوبارہ روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنانا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...