دبئی میں افغانستان پریمیئر لیگ ٹی ٹوئنٹی کی تین فرنچائزز متعارف

دبئی: (سید مدثر خوشنود)افغانستان پریمیئر لیگ ٹی ٹوئنٹی نے دبئی میں ایک اہم تقریب کے دوران اپنی افتتاحی فرنچائز ٹیموں، ٹیم شناختوں اور پریمیئر چیمپئن شپ ٹرافی کی باضابطہ رونمائی کر دی۔

پریس ریلیز کے مطابق تقریب میں فرنچائز مالکان، لیگ پارٹنرز اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے حکام شریک ہوئے، جہاں افغان کرکٹ کے نئے باب کو ملک کی کھیلوں کی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔

لیگ کی جانب سے تین ابتدائی فرنچائزز متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں Axcel United Kabul، Balkh Zwanan اور Kandahar Warriors شامل ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق یہ ٹیمیں افغانستان کے مختلف خطوں کی کرکٹ محبت، نوجوان ٹیلنٹ اور شائقین کے جذبے کی نمائندگی کریں گی۔ تقریب کا مرکزی لمحہ “Koh-E-Zafar” ٹرافی کی رونمائی تھا، جس کا ڈیزائن افغانستان کے پہاڑی سلسلوں کی خوبصورتی، مضبوطی اور مزاحمت سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے۔

اے پی ایل ٹی ٹوئنٹی کے مطابق افتتاحی پلیئر ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن پورٹل 30 اگست 2026 کو کھولا جائے گا، جبکہ پلیئر ڈرافٹ 27 ستمبر 2026 کو ہوگا۔ مکمل ٹورنامنٹ شیڈول اور میزبان وینیوز سے متعلق مزید تفصیلات آئندہ ہفتوں میں جاری کی جائیں گی، جبکہ ٹورنامنٹ کے آغاز کی تاریخ 27 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین میر واعظ اشرف نے اسے افغان کرکٹ کے لیے تاریخی موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرنچائزز اور کوہِ ظفر ٹرافی کی رونمائی مستقبل کی نسلوں کو متاثر کرنے والے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے۔

فرنچائز مالکان نے بھی کابل، بلخ اور قندھار کے شائقین، نوجوان کھلاڑیوں اور مقامی ٹیلنٹ کو پیشہ ورانہ پلیٹ فارم فراہم  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...