بات پہلی بیوی بننے کی نہیں بات واحد بیوی ہونے کی ہے: مشال خان

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان مشال خان نے شادی سے متعلق اپنے خدشات ظاہر کر دیے۔

حال ہی میں مشال خان نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی سے متعلق اپنے خدشات اور ترجیحات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشال خان نے کہا کہ شادی جیسا خاص موقع ابھی میری زندگی میں نہیں آیا، تاہم جب آئے گا تو اچانک ہی ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی کو نجی رکھنا چاہتی ہوں، لیکن مجھے یہ فکر ہے کہ میں کس طرح اس بات کو یقینی بناؤں گی کہ لوگ میری ازدواجی زندگی میں مداخلت نہ کریں، مشال خان نے کہا کہ مثلاً میں اعلان کروں کہ میری شادی ہو گئی ہے، لیکن ساتھ ہی میری یہ خواہش بھی ہوگی کہ لوگ اس بارے میں بات نہ کریں، اس پر بلاگز نہ لکھیں اور اسے نجی ہی رہنے دیں۔

انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک اور واضح شرط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے مرد کو پسند نہیں کروں گی جو دوسری شادی کرے۔

ان کے مطابق میں چاہتی ہوں کہ میری زندگی میں میرا ہونے والا شوہر ہی واحد مرد ہو اور میں بھی اس کی زندگی میں واحد خاتون ہوں۔

مشال خان نے مزید کہا کہ مجھے کسی مرد کے ماضی سے مسئلہ نہیں، حتیٰ کہ اگر کوئی طلاق یافتہ ہو تو بھی مجھے اعتراض نہیں، تاہم جب وہ مجھ سے شادی کرے تو اس وقت غیر شادی شدہ ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ بات پہلی بیوی بننے کی نہیں ہے، بات واحد بیوی ہونے کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...