آسٹریلیا: اے آئی سے تیار کردہ گانوں کو میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ

سڈنی: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے مکمل طور پر تیار کیے گئے گانوں کو ملک کے آفیشل میوزک چارٹس سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 آسٹریلین ریکارڈنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے سے مکمل طور پر جنریٹو اے آئی کے ذریعے تیار کیے گئے گانے ’اے آر آئی اے چارٹس‘ میں شامل ہونے کے اہل نہیں ہوں گے۔

ایسے گانے جن کی تیاری میں اے آئی کو صرف معاون ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا ہو اور جن کا بیشتر تخلیقی کام انسانوں نے کیا ہو، انہیں چارٹس میں جگہ مل سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...