آبنائے ہرمز مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

نیویارک: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی بڑی وجہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے ذریعے عارضی بحری راستہ قائم کرنے کے لیے فریم ورک پر بات چیت کو قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان کے مذاکرات کے بعد عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات میں کسی حد تک کمی آئی ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے عارضی راستہ قائم کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں میں یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ خطے میں کشیدگی کے باوجود عالمی سطح پر تیل کی سپلائی برقرار رکھنے کا عملی راستہ نکالا جاسکتا ہے۔

عالمی منڈی میں کاروبار کے اختتام پر برینٹ کروڈ کی قیمت 86.28 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کے سودے 80.29 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ ہے، جہاں سے روزانہ بڑی مقدار میں خام تیل اور دیگر توانائی کی مصنوعات گزرتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت معمول پر آنے کے امکانات نے عالمی تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کم کیے ہیں، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...