آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس شروع

اسلام آباد:(دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں نئی حکومت کے قیام کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے، جس میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت اور اہم سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

وزیراعظم کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق، صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

نو منتخب سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چودھری طارق فاروق اور ڈپٹی سپیکر احمد رضا قادری بھی اجلاس میں شریک ہیں، جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست سے منتخب رکن اسمبلی بیرسٹر افتخار گیلانی بھی وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی نئی حکومت کے قیام، حکومت سازی کے آئندہ لائحہ عمل اور اہم سیاسی امور پر مشاورت کی جا رہی ہے،  نئی حکومت کی تشکیل، اہم عہدوں اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...