فورسز نے خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خاران میں دہشت گردوں کی جانب سے ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے فرار کے تمام راستے محدود کر دیئے گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران میں سکیورٹی فورسز کے دستے مختلف مقامات پر موجود ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے ناسور کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...