اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
لندن: (حسیب ارسلان) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کی، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، کشمیر، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کے اہم کردار کو سراہا، جبکہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے ان کی بھرپور حمایت کی بھی قدر کی۔
ملاقات کے دوران برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ نے مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کی قیادت اور ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انہیں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام کیلئے تمام فریقین کی جانب سے اسلام آباد ایم او یو پر مؤثر عمل درآمد ضروری ہے۔
انہوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ معاہدہ مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ نے حالیہ قانون ساز اسمبلی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر اسحاق ڈار کو مبارکباد بھی پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments