پاکستان کرکٹ بورڈ کو فیلڈنگ کوچ کی تلاش

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مینز کرکٹ ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کردی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کو ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کے لیے فیلڈنگ کوچ کی تلاش ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق مطلوبہ معیار پر پورا اترنے والے امیدوار اس عہدے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

فیلڈنگ کوچ کے عہدے کے لیے خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں 9 ستمبر 2026 تک جمع کراسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...