کوٹ مومن انٹرچینج پر کار سے منشیات برآمد، ڈرائیور گرفتار
سرگودھا:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر سرگودھا میں موٹروے پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب ایک مشتبہ گاڑی کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے 5 کلو گرام آئس اور 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
کارروائی کے دوران معتبر شاہ نامی ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی، گرفتار ملزم سے برآمد شدہ منشیات اور گاڑی کو قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ منشیات کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں تک پہنچنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments