پیر محل میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزم ہلاک،2 فرار ہونے میں کامیاب

پیرمحل: (دنیا نیوز) پیر محل کے گاؤں 663/4 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزموں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے پولیس پر جان لیوا فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں دو ملزم شدید زخمی ہوگئے، ہسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کی شناخت شعیب ولد اختر اور عامر ولد یاسین ساکنان 681/22 گ ب کے نام سے ہوئی ہے، دونوں ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزموں کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے اور ان کے فرار ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...