قصورمیں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں خطرناک ڈاکو ہلاک

قصور:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر قصور میں 14 وارداتوں میں مطلوب بین الاضلاعی ڈاکو سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم مظفر عرف گھوڑو بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرگرم رکن تھا اور متعدد سنگین ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے پتوکی میں ایک ہی روز چار مختلف مقامات پر ڈکیتیاں کیں اور مزاحمت کرنے پر چار دکانداروں کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔

دوسری جانب  ترجمان نے بتایا کہ زخمی ہونے والے چاروں دکاندار مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سی سی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جب کہ آپریشن کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جب کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...