قصور: معمولی گھریلو تکرار پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
قصور: (دنیا نیوز) معمولی گھریلو تکرار پر خون سفید ہوگئے، بھائی نے بھائی کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ گنڈا سنگھ کے نواحی گاؤں ساندہ چشتانہ میں پیش آیا، جہاں گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران سفاک ملزم نے چھریوں کے وار کر کے اپنے سگے بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق معمولی تکرار پر مبینہ طور پر زبیر نے ساجد پر چھری سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments