ٹیسلا نے بچوں کیلئے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی

نیویارک: (ویب ڈیسک) الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی ٹیسلا نے دو سے پانچ برس کی عمر کے بچوں کیلئے نئی بیلنس بائیک متعارف کرائی ہے، اس بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں دُگنی سے بھی زیادہ ہے۔

یہ بائیک بغیر پیڈل، موٹر اور بریک کے تیار کی گئی ہے، یعنی بچے اسے اپنے پیروں کی مدد سے چلاتے ہیں، بائیک میں ہلکے وزن کا میگنیشیم فریم اور جدید ڈیزائن دیا گیا ہے جبکہ اس کی نشست کو پانچ مختلف سطحوں پر ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ نسبتاً زیادہ قیمت کے باوجود بائیک فروخت کے فوراً بعد آؤٹ آف سٹاک ہوگئی، ٹیسلا کی جانب سے فروخت کی جانے والی اس سے ملتی جلتی 30 ڈالر کی ٹی شرٹ بھی فوری طور پر فروخت ہوگئی۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ بائیک کی نئی کھیپ کیلئے 31 جولائی سے پری آرڈرز شروع کئے جائیں گے۔ تاہم، محدود دستیابی کے باعث خریداروں کو جلد آرڈر دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مارکیٹ میں زیادہ تر بیلنس بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہیں جبکہ ٹیسلا کی قیمت اس سے کہیں زیادہ ہے۔

اس سے قبل بھی ٹیسلا بچوں کیلئے سائبر کواڈ اے ٹی وی متعارف کرا چکا ہے، جس کی فروخت حفاظتی معیارات پر پورا نہ اترنے کے باعث عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...