بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے میں ترقیاتی کام جاری

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام کامیابی سے جاری ہیں۔

بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ضلع موسیٰ خیل میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے مختلف پراجیکٹس مکمل کر لیے گئے، موسیٰ خیل میں فیز ون اور فیز ٹو کے 70 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 115 میں سے 96 منصوبے مکمل جبکہ 19 تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔

ضلع موسیٰ خیل میں تعلیم، صحت، صاف پانی، سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولیات کے منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں۔

منصوبوں کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے اہم کردار ادا کیا، جس میں ایف سی بلوچستان، سول انتظامیہ اور منتخب نمائندے شامل تھے، بلوچستان میں مقامی آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے  بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو  یکساں ترقی اور خوشحالی کا پروگرام ثابت ہورہا ہے۔

بلوچستان سپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کا پروگرام صوبے کی خوشحالی اور پائیدار ترقی کی جانب اہم پیشرفت ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...