پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ
تہران: (دنیا نیوز) آبنائے ہرمز کی نگرانی کرنے والے ایرانی ادارے پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کو آئندہ اس آبی گزرگاہ سے گزرنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اتھارٹی نے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف جرمانہ، حراست یا ضبطگی سمیت مختلف اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔
خلیج فارس سے آنے جانے والے مال بردار جہازوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی جہاز کو کرایہ پر لینے سے پہلے نان کمپلائنٹ ویسلز فہرست کا جائزہ ضرور لیں تاکہ بعد میں ممکنہ مشکلات سے بچا جاسکے۔
فوری طور پر نافذ العمل نئے ضابطے کے تحت فہرست میں شامل جہازوں کے ساتھ تعاون کرنے والے دیگر بحری جہاز بھی اس فہرست میں شامل کیے جائیں گے۔
کسی جہاز کا نام فہرست سے نکلوانے کیلئے متعلقہ جہاز کو باقاعدہ درخواست جمع کروانی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments