کراچی: جمشید کوارٹرز پولیس کی کارروائی، انمول پنکی کا بھائی گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) جمشید کوارٹرز پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ کوئیں انمول پنکی کے بھائی کامران مراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو گھوڑا چورنگی کے قریب انٹیلی جنس اطلاع پر گرفتار کیا گیا، ملزم سے 2 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور آدھا کلو آئس برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں چرس، آئس اور ہیروئن سپلائی کرتا تھا، کامران مراد عادی مجرم ہے جو منشیات کیس میں پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔
پولیس نے ملزم کے خلاف 2 مقدمات درج کر کے انمول عرف پنکی نیٹ ورک کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments