چین کا امریکا سے خود مختار ریاستوں میں آزادانہ انتخابات میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ امریکا خودمختار ریاستوں کے اپنے شراکت داروں کے آزادانہ انتخاب میں مداخلت بند کرے۔
عالمی میڈیا کے مطابق یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے گزشتہ روز یومیہ پریس کانفرنس کے دوران کہی، حال ہی میں بعض امریکی حکام نے سوشل میڈیا پر بے بنیاد دعوے کئے کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی اعلیٰ خطرے والی ٹیکنالوجیز سے جاسوسی، سائبر حملوں اور نیٹ ورک کی بندش کےخطرات لاحق ہیں مغربی نصف کرہ کے امریکی شراکت داروں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر قابلِ اعتماد سپلائرز کا انتخاب کریں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام کے یہ بیانات من گھڑت ہیں، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں اور صریحاً تکنیکی غنڈہ گردی اور یک طرفہ جبر پر مبنی ہیں، چین ایسے بیانات کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ سیاسی جوڑ توڑ بند کرے، خودمختار ریاستوں کے اپنے شراکت داروں کے آزادانہ انتخاب میں مداخلت سے باز رہے اور مزید ایسے عملی اقدامات کرے جو لاطینی امریکا اور کیریبین خطے کی خوشحالی اور استحکام کے لیے سازگار ہوں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments