آبنائے ہرمز ایران کے لیے فیصلہ کن سٹریٹجک دباؤ کا ذریعہ ہے: علی باقری
تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے لیے ایک فیصلہ کن اسٹریٹجک دباؤ کا ذریعہ ہے اور تہران اس معاملے پر کسی بھی صورت اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔
علی باقری نے کہا کہ وعدہ خلافی امریکی حکومت کی مستقل پالیسی رہی ہے، امریکا نے ایران کے منجمد اثاثے آزاد کرانے کے حوالے سے کوئی عملی اقدام نہیں کیا اور اپنے وعدوں سے پھر گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت بحری نقل و حرکت کی کوشش کی، تاہم ایرانی بحریہ نے ان جہازوں کو روک کر معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments