حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سےکیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔
دوسری جانب پیٹرول پمپ مالکان نے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں کا تعین کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کل رات 12 بجے سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments