اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
راولپنڈی:(دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کروا دی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 35 منٹ تک جاری رہی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنی صحت اور دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
جیل ذرائع نے مزید کہا کہ ملاقات کے اختتام پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو واپس ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments