نہر میں نہاتے دو بچے ڈوب گئے، ایک کی لاش نکال لی گئی

بہاولنگر: (دنیا نیوز) کھچی والا کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے، ریسکیو ٹیموں نے ایک بچے کی لاش نکال لی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نہر میں ڈوبنے والے بچوں میں 9 سالہ داؤد اور 13 سالہ سلمان شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بچے گھر سے نہر میں نہانے کے لیے گئے تھے، تاہم نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بچے کی لاش نکال لی ہے، جبکہ دوسرے بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...