چور مالِ مسروقہ بیچنے گھر کے مالک کی ہی دکان پر پہنچ گیا

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک چور اس وقت پکڑا گیا جب وہ ایک گھر سے چرایا گیا سامان اسی کے مالک کی دکان پر بیچنے کے لیے پہنچ گیا۔

واقعہ ریاست جھارکھنڈ کے شہر دھنباد کے علاقے بالیاپور کی مارکیٹ میں پیش آیا، تقریباً ایک ہفتہ قبل بالیاپور کے رہائشی سادھو پال کے گھر میں چوری ہوئی تھی جس میں دوسرے سامان کے علاوہ چار پنکھے اور ایک پانی کی موٹر چوری کی گئی تھی۔

گھر کے مالک کی بازار میں کپڑے کی دکان ہے اور چوری کے بعد ان کو گھر کے لیے سیکنڈ ہینڈ واٹر پمپ کی ضرورت تھی اور وہ شخص واٹر پمپ ہی فروخت کرنے کے لیے بازار آیا تھا، اس وقت دکان پر گھر کے مالک کا بھائی مدھاؤ پال دکان پر موجود تھا، جب وجے پال نام کے شخص نے بتایا کہ وہ موٹر اور پمپ فروخت کرنا چاہتا ہے تو انہوں نے اسے بلا لیا۔

جب اس نے کپڑے میں لپٹی موٹر کو نکالا تو مدھاؤ پال نے اسے پہچان لیا اور بھائی کو میسیج کر دیا، جب اس شخص سے پوچھا گیا کہ موٹر کہاں سے لی تو وہ گھبرا گیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم دوسرے دکانداروں نے اس کو پکڑ لیا اور تھوڑی دیر سادھو پال بھی دکان پر پہنچ گئے جبکہ پولیس کو بھی اطلاع دے گئی جو تھوڑی دیر بعد پہنچ گئی اور وجے پال کو گرفتار کر لیا گیا۔

بالیاپور تھانے کے انچارج کا کہنا ہے کہ اس واردات کی رپورٹ پہلے ہی درج کی جا چکی تھی اور چوروں کو تلاش کیا جا رہا تھا، اس لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے، چور نے اپنے ساتھیوں کے نام بتا دیے ہیں اور واردات میں چوری ہونے والا دوسرا سامان برآمد کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...