اشتہاری ملزم ہتھکڑی سمیت پولیس حراست سے فرار، 2 اہلکار معطل
ترنڈہ محمد پناہ: (دنیا نیوز) تھانہ شیدانی پولیس کی حراست سے ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا، جس پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے نوٹس لیتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
پولیس کے مطابق معطل اہلکاروں میں اے ایس آئی میاں خلیل احمد اور کانسٹیبل زاہد مشتاق شامل ہیں۔
اے ایس آئی خلیل احمد نے اشتہاری ملزم جاوید کو گرفتار کیا تھا، تاہم مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گاڑی میں بٹھایا گیا، جہاں سے ملزم ہتھکڑی سمیت فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فرار ہونے والا ملزم اس سے قبل بھی دو مرتبہ پولیس حراست سے فرار ہو چکا ہے۔
ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ امور اور ڈیوٹی میں غفلت کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments