نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 66 فیصد اضافہ

ابوجا: (دنیا نیوز) نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 66 فیصد اضافہ ہوگیا۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں نائیجیریا سے 7 ہزار 825 افراد اغوا ہوئے، نائیجیریا میں اغوا کے دوران کم از کم ایک ہزار 142 افراد ہلاک ہوئے، ایک سال میں اغوا کاروں کو 7.78 ارب نائرا تاوان ادا کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں تاوان کی ادائیگی گزشتہ سال سے تین گنا بڑھ گئی، اغوا کار سکولوں، دیہات اور اہم شاہراہوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...