یوکرینی حملے: روس کا اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرینی حملوں کے دوران روس میں اہم انفراسٹرکچر کی سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ توانائی، ایندھن، مواصلات اور ٹرانسپورٹ شعبے نئے حکم کے تحت ہوں گے، سکیورٹی یقینی بنانے میں ناکامی پر نجی کمپنیوں میں عارضی انتظامیہ مقرر ہوگی۔

روسی صدر نے کہا کہ حملے کے بعد سرگرمیاں بروقت بحال نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی ہوگی، روسی حکومت نجی کمپنیوں کی جائیداد، حقوق اور حصص کا کنٹرول سنبھال سکے گی۔

کریملن نے کہا کہ بعض کمپنی مالکان ڈرون حملوں سے نمٹنے کے مناسب اقدامات نہیں کر رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...