امریکا اقتصادی دباؤ سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی صدر
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکا اقتصادی دباؤ سے ایران سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران امریکی پابندیوں اور دباؤ کے باوجود اپنی پالیسی پر قائم رہے گا، نئی امریکی اقتصادی پابندیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات تیار ہیں، امریکا جنگ میں مقاصد حاصل نہ کرسکا، اقتصادی دباؤ بھی ناکام ہوگا۔
صدر پزشکیان نے کہا کہ اقتصادی دباؤ کے مقابلے میں ایران اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، حکومت اور نجی شعبہ مارکیٹ مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
ایرانی صدر کا مزید کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود عوام کی بنیادی ضروریات پوری کی جارہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments