اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد:(دنیا نیوز چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس’ ایکس‘ پر جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو نو ماہ اس لیے اپنی کوکھ میں نہیں رکھتیں کہ کسی کی غفلت کے نتیجے میں وہ دنیا میں آتے ہی زندہ جل جائیں۔

انہوں ںے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے ایک ہسپتال میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ان معصوم بچوں کے لیے امیدوں کے چراغ روشن ہوتے ہی بجھا دیے گئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بچوں کے بے بس باپ انصاف مانگ رہے ہیں، لہٰذا واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرکے متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جانا چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...