شہر قائد میں گاڑی کی ٹکر سے بچے سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) گڈاپ نجی سوسائٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت 52 سالہ عبدالرؤف اور 9 سالی صفان کے ناموں سے ہوئی ہے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا، واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...