فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی عائد
پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا قانون منظور کر لیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قانون پر جنوری 2027ء سے عمل درآمد شروع ہوگا، جس کے بعد 15 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق اس اقدام کے ساتھ فرانس کم عمر افراد کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے والا پہلا یورپی ملک بن جائے گا۔
قانون کے تحت فرانس میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ہر فرد کے لیے عمر کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ کم عمر بچوں کی رسائی مؤثر انداز میں روکی جا سکے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بچوں کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے ممکنہ منفی اثرات سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جبکہ برطانیہ اور یورپی یونین بھی اسی نوعیت کی پابندیوں پر غور کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments