رحیم یار خان: تھانہ کوٹ سمابہ پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر شہری جاں بحق
رحیم یار خان: (دنیا نیوز) تھانہ کوٹ سمابہ پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر ایک شہری جاں بحق ہو گیا، جس پر ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل، اغوا اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمے کے متن مطابق محمد امجد نامی شخص کو 19 جولائی کی رات 8 سالہ بچی کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے مقدمے میں پوچھ گچھ کیلئے تھانے بلایا گیا تھا۔
پوچھ گچھ کے بعد ایس ایچ او نقاش رضا اور دیگر پولیس اہلکار متوفی کو تھانے سے نکال کر ایک نجی ٹارچر سیل لے گئے۔
متوفی کی لاش نہ ملنے پر ورثاء نے تھانے کے باہر احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے، اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments