پاکستان ویمن ٹیم کی سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا وینیو تبدیل
دمبولا: (ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا کے وینیو میں جزوی رد و بدل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز اب ہمبنٹوٹا کے بجائے دمبولا میں کھیلی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق سیریز کی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی، 2 اگست اور 4 اگست کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کا شیڈول برقرار رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments