حافظ طاہر اشرفی کا امیرالعظیم کے انتقال پر اظہار افسوس، ناقابل تلافی نقصان قرار دیدیا
لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ امیرالعظیم سے میرا تقریباً بیالیس، تینتالیس برس کا تعلق تھا، آج وہ اپنے رب کریم کے حضور حاضر ہو گئے۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے اور ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ ان کا انتقال ہر اُس شخص کے لئے ایک بڑا نقصان ہے جو ان سے محبت کرتا تھا جس کا ان سے تعلق تھا اور جس نے ان کی محبت، اخلاص اور حسنِ اخلاق سے فیض حاصل کیا۔
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ طالبِ علمی کے زمانے سے لے کر آج تک ان کے ساتھ محبت، احترام اور عقیدت کا تعلق قائم رہا جسے میں ہمیشہ اپنے لئے باعث سعادت سمجھوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام احباب سے گزارش ہے کہ مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا فرمائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments