بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں چھ رہنماؤں کی ملاقات متوقع
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کا دن مقرر ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کےذرائع کے مطابق فوکل پرسن اویس یونس چوہدھری نے ملاقات کے لیے چھ رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی ہے۔
فہرست میں علی محمد خان، ابرار حسین شاہ، چودھری محمد ندیم، سید رضوان شاہ، راجہ ثاقب اور نادیہ خٹک کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں موجود تمام رہنما کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments