لوئر باڑیاں لیراں ٹائیں کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق

مری: (دنیا نیوز) لوئر باڑیاں لیراں ٹائیں کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 20 سے زائد مسافر سوار تھے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کی اطلاع پر مری کی امدادی ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا، حادثے کی نوعیت کے پیش نظر ریسکیو کی اضافی نفری اور امدادی وسائل بھی روانہ کر دیے گئے۔

مقامی آبادی نے بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو منتقل کیا۔

شدید زخمیوں کو مقامی آبادی کی مدد سے نجی ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حادثے کے بعد سول ہسپتال مری اور ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کو الرٹ کر دیا گیا، ٹی ایچ کیو ہسپتال مری کے تمام عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...