افسر شاہی کا بیرون ملک بیٹھ کر غیر ملکی کرنسی میں پینشن لینے کا انکشاف
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) افسرشاہی کا نیا کار نامہ سامنے آ گیا جسے سن کر ہر شخص حیران رہ گیا، 33 اعلیٰ ریٹائرڈ افسران کے بیرون ملک منتقلی کے بعد غیر ملکی کرنسی میں پینشن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت خارجہ نے بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ افسران سے متعلق تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردیں، مختلف حکومتی محکموں سے ریٹائر ہونے والے 33 افسران اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں۔
حکومت پاکستان غیر ملکی کرنسی میں پینشن حاصل کرنے والے افسران کو حکومت 34 کروڑ 21 لاکھ روپے سالانہ ادائیگی کرتی ہے، کئی ممالک میں رہنے والے افسران کو حکومت پاکستان پینشن کی ادائیگی ملکی کرنسی میں بھی کرتی ہے۔
ملکی کرنسی میں پینشن حاصل کرنے والے ریٹائرڈ افسران کے اعداد و شمار وزارت خارجہ کے پاس نہیں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments