چودھری طارق فاروق 32 ووٹ لیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے نئے سپیکر منتخب
مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نئے سپیکر کا انتخاب ہوگیا، جبکہ ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس سپیکر چودھری لطیف اکبر کی زیر صدارت جاری ہے، جس میں نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیا جا رہا ہے۔
سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی کے مطابق چودھری طارق فاروق 32 ووٹ لیکر نئے سپیکر منتخب ہوگئے، جبکہ مدمقابل پیپلزپارٹی کے چودھری قاسم مجید 13 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یاد رہے کہ چودھری طارق فاروق قانون ساز اسمبلی کے 15 ویں سپیکر ہیں، وہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے نامزد امیدوار تھے۔
قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سپیکر کیلئے طارق فاروق کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، شاہ غلام قادر، فاروق حیدر، افتخار گیلانی اور دیگر ارکان اسمبلی نے بھی کاغذات جمع کرائے۔
ڈپٹی سپیکر کیلئے مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، پیپلزپارٹی کے چودھری قاسم مجید نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کیلئے عامر غفار لون نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments