ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس، مون سون صورتحال اور قومی تیاریوں کا جائزہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے 16ویں اجلاس میں ملک بھر کی مون سون صورتحال، موسمی پیش گوئی اور ہائیڈرولوجیکل صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی کا 15 واں اجلاس وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں ہوا تھا، 16 ویں اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کی۔

صوبائی حکام نے مون سون صورتحال، ریسکیو وسائل، ایمرجنسی اسٹاک اور انخلا کے انتظامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ اداروں نے اپنے علاقوں میں سیلابی صورتحال، نقصانات اور جاری ریسکیو و ریلیف اقدامات پر بریفنگ دی۔

حساس اضلاع میں امدادی وسائل کی پیشگی دستیابی اور ریسپانس اداروں کی آپریشنل تیاری یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں بروقت ارلی وارننگ اور عوام تک فوری معلومات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

مون سون کے دوران تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر اور مسلسل رابطہ کاری برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔

حساس علاقوں میں ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے ضلعی سطح پر پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

عوام کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مون سون کے دوران الرٹ اور مکمل آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...