یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کی تیاریاں مکمل کر لیں
نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر حملوں کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
امریکی بحریہ کی قیادت میں قائم بحری سکیورٹی گروپ جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ یمن کے حوثی گروپ نے بحیرہ احمر کے جنوبی داخلی راستے سے گزرنے والے جہازوں پر حملوں کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جس میں باب المندب کے قریب میزائلوں اور ڈرون کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
حوثی اس سے قبل بھی امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے دوران باب المندب کی آبی گزرگاہ بند کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں، یہ اہم آبی راستہ بحیرہ احمر کو خلیج عدن، بحیرہ عرب اور عالمی تجارتی منڈیوں سے ملاتا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments