جنوبی وزیرستان: کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان: (دنیا نیوز) جنوبی وزیرستان میں بارش سے کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سراروغہ کے علاقے احمد وام بنگے والا میں گزشتہ شب پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں ساجد اللہ محسود، ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کئی روز سے مسلسل بارشوں سے کچے کمرے کی چھت وزن برداشت نہ کر سکی جس میں سب افراد سو رہے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...